Kitab un Nawazil By Mufti Muhammad Salman Mansoorpuri Kitab un Nawazil

Latest Version

Version
Update
Aug 11, 2023
Developer
Category
Installs
5,000+

Kitab Un Nawazil کتاب النوازل APP

اس میں شک نہیں کہ فتویٰ نویسی بہت اہم اور نازک کام ہے، مفتی کے لئے اصول فقہ پر گہری نظر فقہی جزئیات، مسائل کا وسیع مطالعہ کسی ماہر مفتی کی طویل صحبت اور احوال زمانہ سے باخبر ہونا بھی ضروری ہے۔ مفتی کا لکھا ہوا فتویٰ حرف آخر ہوتا ہے لیکن یہ کام پر خطر بھی ہے۔ اس کے باوجود دنیا کی زندگی سے فرار ممکن نہیں ، ایسی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سے آنکھیں بند کر کے رہنے کا جواز بھی نہیں نکلتا، لوگوں کی رہنمائی کے لئے اور انہیں شرعی احکام سے آگاہ کرنے کے لئے پیش آمدہ مسائل میں مفتیان کرام فتوی دینے کی خدمت انجام دیتے رہتے ہیں ، اور الحمد للہ یہ مبارک سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی ان شاء اللہ جاری رہے گا ۔ زیر نظر کتاب "کتاب النوازل اسی سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی ہے، جو عزیز محترم، شاگر در شید، مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری سلمہ نائب مفتی جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مراد آباد کے لکھے ہوئے ہیں۔ عزیز موصوف ماشاء اللہ صاحب صلاحیت، ذی استعداد، کتب فتاوی پر وسیع نظر رکھتے ہیں، مدرسہ شاہی مراد آباد میں عرصہ دراز سے تدریس کے ساتھ فتاویٰ نویسی کی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے کتاب المسائل کے نام سے تین جلدوں میں نہایت مدلل چھپ کرمنظر عام پر آچکی ہے، جو عوام و خواص میں مقبول ہے۔ (اور آگے بھی کام جاری ہے ) عزیز موصوف نے بڑی عرق ریزی اور محنت شاقہ کے ساتھ اس مجموعہ کو مرتب فرمایا ہے ماشاء اللہ سوالات کے جوابات خوب قبول فرمائے اور لوگوں کو اس کتاب سے زیادہ سے زیادہ مستفیض فرمائے ، اور مؤلف کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے ۔ آمین۔
Read more

Advertisement