Tareekh E Islam Akbar Shah Najeebabadi History of Islam Akbar Shah Khan Najeebabadi

Latest Version

Version
Update
Oct 24, 2024
Developer
Installs
10,000+

Tareekh E Islam تاریخ اسلام APP

Tareekh-e-Islam" Part 1 (History of Islam) is Written by Maulana Akbar Shah Najeebabadi. An authentic Islamic history book complete part 1 in Urdu language.
History stands as the most effective and valuable source of putting nation on the course of progress and prosperity and saving them from the path of disgrace and degradation.
At a time, when there is tough competition among the nations of the world to excel one another, the Muslim, despite having the most glorious history, appear to be detached and careless as regards their history.
History stands as the most effective and valuable source of putting nation on the course of progress and prosperity and saving them from the path of disgrace and degradation.
At a time, when there is tough competition among the nations of the world to excel one another, the Muslim, despite having the most glorious history, appear to be detached and careless as regards their history.
تاریخ،تہذیب وتمدن کا ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسانیت کے خدوخال اپنی تمام تر خوبیوں اور خامیوں
کے ساتھ بڑی وضاحت سے اجاگر ہوتے ہیں انسانی تہذیب نے خوب سے خوب تر کی تلاش میں جو ارتقائی سفر طے کیا اور جن وادیوں اور منزلوں سے یہ کاروان رنگ وبو گزرا ہے ان کی روداد جب الفاظ کا پیکر اختیار کرتی ہے تو ’’تاریخ‘‘ بن جاتی ہے لیکن تاریخ ماضی کےواقعات کو دہرا دینے کا ہی نام نہیں بلکہ ماضی کی بازیافت کا فن ہے ۔ظاہر ہے کہ کچھ مخصوص افراد کےنام گنواکر یا کچھ چیدہ شخصیتوں کے حالات لکھ کر عہد گزشتہ کو زندہ نہیں کیا جاسکتا ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ واقعات کے اسباب ونتائج کو گہری نظر سے دیکھا جائے اور احتجاجی زندگی کی ان قدروں کا جائزہ لیا جائے جو اقوام وملل کے عروج وزوال سے گہرا تعلق رکھتی ہیں ۔اور علم تاریخ ایک ایسا علم ہے کہ ہردور میں اس سے لوگوں کو دلچسپی رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انسان کو ہمیشہ اپنے ماضی سے لگاؤ رہا ہے وہ اپنے پیچھے پھیلے ہوئے لامتناہی ارتقائی راستوں کی طرف مڑکر دیکھنا پسند کرتاہے کیونکہ ہر گزرا ہوا لمحہ اور اس سے وابستہ یادیں عزیز ہی نہیں ہوتیں بلکہ متاع حیات کا درجہ رکھتی ہیں۔ ماضی کا مطالعہ حال کو سجھنے اور مستقبل کے بہتر بنانے میں بڑی مدد دیتاہے گزرے ہوئے زمانےکو فراموش کرکے حال ومستقبل کو ساز گار بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔

’’تاریخ اسلام‘‘میں رسول اکر م ﷺ کی ولادت باسعادت سے لےکر زوال خلافت تک کا دور نہایت شاندار انداز میں بیان کیا گیاہے کتاب کا انداز ایسا دلچسپ اور پرسوز ہے کہ قاری جہاں سے بھی پڑھے ،پڑھتا چلا جائے۔

مولانا اکبر شاہ خان نجیب آبادی کی تاریخ اسلام کو معتبر نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ یہ تاریخ تین جلدوں پر مشتمل ہے، پہلی جلد میں ابتدائے اسلام سے لے کر خلافت راشدہ کے عہد کے واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ اور دوسری جلد عہد بنو امیہ سے شروع ہو کر خلافت بنی عباس (مصر) پر ختم ہوتی ہے۔ جبکہ تیسری جلد بنو امیہ اندلس سے لے کر خوارزم شاہی تک تمام مسلمان حکومتوں کے تفصیلی حالات درج ہیں۔ زیر نظر جلد اول دوم سوم ہے۔
Tareekh E Islam Akbar Shah Najeebabadi تاریخ اسلام اکبر شاہ خاں نجیب آبادی


Features In This App:
Easy To Use
Auto bookmark
Simple UI
Search
Index
Read more

Advertisement